مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں مختلف محکموں کی ڈیجیٹل خدمات کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور عوامی بیداری مہم کا آغاز ہوا ہے۔ جس میں مختلف محکموں کے افسران گھر گھر جا کر ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کر رہے ہیں،اس مہم کی ٹیموں کی قیادت تحصیلدار کررہے ہیں اور زمینی سطح کے عہدیداروں کو گاؤں کی سطح کی ٹیموں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد مخصوص عوامی خدمات کو فروغ دینا ہے جو شہریوں کو ان کے موبائل فون یا لیپ ٹاپ کے ایک کلک پر دستیاب ہیں۔
گورنمنٹ آف انڈیا کے ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت اب عوام کی سہولت کے لئے تمام تر خدمات آن لائن ہی ہے۔ تاکہ لوگوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ یہی خدمات سی ایس سی (کامن سروس سینٹر) اور خدمت سینٹر کے ذریعے سے رائے عامہ کے لئے رکھی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے لوگوں کے لئے جو بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ان کے عوض ان کو نہایت ہی کم، بلکہ چند پیسے دے کر یہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے ذریعے سے لوگ سرکاری اسکیموں سے استفادہ ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ آہستہ آہستہ لوگ ڈیجیٹل موڈ کی طرف جا رہے ہیں جس سے نہ صرف سروس ڈیلیوری کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مزید شفافیت بھی آتی ہے۔
ڈی سی بڈگام نے پہلے ہی کامن سروس سینٹر اور خدمت سینٹر ز کو عوام کو سہولت فراہم کرنے کے عوض پیسہ لینے کے نرخ جاری کئے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈیجیٹل گورننس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پروگرام کے مناسب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے حال ہی میں ضلعی سطح پر ایک رابطہ سیل اور نگرانی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:DC Budgam Chairs Preparedness Meet: معراج عالم اور شیو راتری کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
Campaign on Digital Services بڈگام میں ڈیجیٹل خدمات کے متعلق آگاہی مہم شروع
بڈگام ضلع میں مختلف محکموں کی ڈیجیٹل خدمات کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور عوامی بیداری مہم کا آغاز ہوا ہے۔ جس میں مختلف محکموں کے افسران گھر گھر جا کر ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔