ETV Bharat / state

غفار کرالؒ کا عرس مبارک

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 9:44 PM IST

غفار کرالؒ ایک روحانی پیشوا تھے۔ جنہوں نے اپنی پوری حیات میں خدمت خلق اور اللہ تعالیٰ کی بندگی میں گزار دی، ان کے بارے میں بہت ساری کرامات مشہور ہیں۔

urs_gaffar_bub_was_observed_aimed_elections_in_budgam
عبدالغفار کمہار المعروف غفار کرالؒ کا عرس مبارک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج عبدالغفار کمہار المعروف غفار کرالؒ کا عرس مبارک بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یہاں پر دور دور سے زائرین حاضری دینے آئے تھے۔

ہر برس 16 دسمبر کو بڈگام میں غفار کرالؒ کا عرس منایا جاتا ہے اور یہاں آس پڑوس کے گاؤں سے لوگوں کی ایک خاصی تعداد حاضری دینے کی غرض سے حاضر ہوتی ہے۔

غفار کرال ایک روحانی پیشوا تھے۔ جنہوں نے اپنی پوری حیات میں خدمت خلق کی اور اللہ تعالیٰ کی بندگی میں ہر دم محو رہتے تھے۔ ان کے بارے میں بہت ساری کرامات مشہور ہیں۔

وادی کے مشہور صوفی گلوکار عبدالغفار اور شمیمہ دیو کا جب گلا بیٹھ گیا تھا تو انھوں نے یہاں حاضری دی تھی جس کے بعد ان کا گلا ٹھیک ہو گیا اور ان کا عروج شروع ہو گیا۔

فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چالیس کلومیٹر دور سے یہاں زیارت کرنے آیا ہوں مگر یہاں انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ میں زیارت کرنے سے قاصر رہا کیونکہ یہاں پر وضو خانہ اور غسل خانہ تعمیر ہی نہیں کیا گیا ہے، جس سے زائرین کو بہت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بلال احمد بابا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ یہاں ابھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے مگر ہم آہستہ آہستہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہم زائرین کے لئے تمام سہولیات فراہم کریں اور ہم اس پر کار بند ہیں۔

انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ غفار بابا نے ہمیں صرف اللہ کی عبادت کرنے کی تلقین کی اور اسی سے سب کچھ مانگنے کی ترغیب دی۔ انھوں نے اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کیا اور خود بھی ایک ولی کامل تھے، اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے سماجی برائیاں دور کرنے کے لیے بھی کام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.