جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ شام سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جو تصادم شروع ہوا تھا، اس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلات کے مطابق دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔
پولیس کے مطابق مانچھوا کے آری باغ میں کل شام سکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور بعد میں گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی، جیسے ہی فوج اس جگہ کے قریب پہنچی جہاں پر عسکریت پسندوں کے چھپنے کی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی تو اچانک سے عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں چلائیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اپنی جگہ سنبھالی اور جوابی کارروائی شروع کی۔ اس کارروائی میں بڈگام پولیس کے علاوہ 50 آر آر، سی آر پی ایف، ایس او جی بڈگام اور سرینگر پولیس شامل ہے۔