بڈگام: پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 50 آر آر، 181 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کے روز بڈگام میں عسکریت پسندوں کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو اے کے میگزین، 45 گولیوں کے راؤنڈ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن کرالہ پورہ اور سمیر احمد نجار ولد غلام احمد ساکن گنڈ چیک پورہ کنی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسندوں کو رسد اور مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر نمبر 150/2022 کے تحت تفتیش شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں: