جموں و کشمیر: بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی اور اس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔Drug Peddlers Booked Under PSA
بیان میں کہا گیا کہ'دونوں ملزمین این ڈی پی ایس کیسز میں ملوث تھے اور ضلع بڈگام کے نوجوانوں کو نشہ آور مواد فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے'۔ منشیات فروشوں کی شناخت شبیر احمد صوفی عرف جے کے ولد عبدالخالق صوفی ساکن مازہامہ ماگام اور آصف نذیر راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکن ار چندرہامہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں ملزمین ضلع جیل ریاسی میں بند ہیں۔ وہیں پولیس کے مطابق بڈگام کے لوگوں نے پولیس کی منشیات کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کی سراہنا کی ہے۔
مزید پڑھیں:
(یو این آئی)