بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سب ڈویژن اور پولیس اسٹیشن سطح پر تفتیشی افسران میں ’’تفتیشی مہارت اور تفتیشی تکنیک‘‘ سے ان کو لیس کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس اسٹیشن ماگام میں ’’تفتیشی تکنیک‘‘ کے عنوان سے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم نے تربیتی پروگرام کی میزبانی کی جس میں پولیس اسٹیشن ماگام اور پولیس چوکی ناربل کے آئی اوز (IO's) نے شرکت کی۔ Training for Cops in Budgam
پروگرام کے دوران ایس ڈی پی او ماگام نے پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں کی ضرورت پر زور دیا اور انویسٹی گیٹنگ آفیسرز (IO's) پر زور دیا کہ وہ مقدمات (کیسز) میں ملزمان کی سزا کو یقینی بنانے کے لیے قانون کے تحت تمام مناسبت شواہد کو جمع کرنے پر پوری توجہ مرکوز کریں۔سیشن کے دوران ایس ڈی پی او ماگام نے UA(P)A، NDPS، خواتین کے خلاف جرائم اور دیگر گھناؤنے جرائم کی تفتیش سے متعلق مختلف قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ Training for Policemen in Budgam
تربیتی افسران نے اس اس بات پر زور دیا کہ آئی اوز کو مجرموں کے طے شدہ پیرامیٹرز کے مطابق تفتیش کرنی چاہیے۔ ایس ایچ او تھانہ ماگام نے تفتیشی تکنیک کے کچھ پیرامیٹرز پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس نکتے پر بھی زور دیا کہ تفتیش کے دوران ان تمام SOPs پر عمل کرنے کے لیے انتہائی احتیاط برتی جائے جو فوجداری مقدمات کی تفتیش کے لیے اہم ہیں۔ Training Session On Investigative Techniques
مزید پڑھیں: Training Session in Budgam بڈگام کے خانصاحب میں "تفتیش کی تکنیک" پر تربیتی سیشن کا انعقاد