ETV Bharat / state

Tourists Turn Towards Dudh Pathri دودھ پتھری کی جانب سیاحوں کا رخ - Tourists Turn Towards Dudh Pathri

کشمیرکا سیرکرنے والے سیاح بڑی تعداد میں بڈ گام میں واقع دودھ پتھری کا رخ کر رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ بڈگام کی جانب سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک بہترین انفراسٹرکچر و دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔ New Travel Destination In Kashmir

دودھ پتھری کی جانب سیاحوں کا رخ
دودھ پتھری کی جانب سیاحوں کا رخ
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 3:32 PM IST

بڈگام:دیگر سیاحتی مقامات کی طرح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع دودھ پتھری بھی سیاحوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ برف باری کے دوران اس خوبصورت نظاروں کا دیدار کرنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں کشمیر کے دودھ پتھری کا رخ کر رہے ہیں۔

دودھ پتھری کی جانب سیاحوں کا رخ
دودھ پتھری وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع ہے اور سری نگر ہوائی اڈے سے بہت قریب ہے۔ضلع انتظامیہ بڈگام آنے والے سیاحوں کے لیے ایک بہترین انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر بڈگام نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دودھ پتھری میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے کشمیر کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک بنایا جائے۔ مزید کہا کہ اس سال ہم نے موسم سرما کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دودھ پتھری میں کئی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Avalanche Warning in JK صوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی

دودھ پتھری کا دورہ کرنے والے بہت سے سیاحوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے تجربات شیئر کیے اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ایک بار دودھ پتھری آئیں تاکہ قدرتی حسن کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکے۔
وقت کی ضرورت یہ ہے کہ دودھ پتھری کی ترقی پر توجہ دی جائے اور مستقبل میں ایک اچھا انفراسٹرکچر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس قدرت کے خوبصورت دلکش مناظر کا دورہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.