ETV Bharat / state

Tourism Mela at Tosamaidan: توسہ میدان میں سیاحتی میلہ کا انعقاد - توسہ میدان ڈیولپمنٹ فورم

وسطی کشمیر کے توسہ میدان میں منعقدہ سیاحتی میلہ کے دوران ریسرچ ٹیم توسہ میدان ڈویلپمنٹ فورم نے ڈائریکٹر ٹورزم،کشمیر اور ضلع انتظامیہ بڈگام کو ایڈونچر ٹورزم کے فروغ دینے کے حوالہ سے ایک ریسرچ میمورنڈم پیش کیا۔Tosamaidan in Central kashmir

توسہ میدان میں سیاحتی میلہ کا انعقاد
توسہ میدان میں سیاحتی میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 4:34 PM IST

بڈگام: محکمہ سیاحت، کشمیر، نے توسہ میدان ڈیولپمنٹ فورم اور ضلع انتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے وسطی کشمیر کے توسہ میدان میں رورل ٹورزم، ایڈونچر ٹورزم اور ایکو ٹورازم کے حوالہ سے میگا ایونٹ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Tourism Dept Organised Mela at Tosamaidanتوسہ میدان ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین نے سیاحتی میلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: ’’منظم اور کمیونٹی پر مبنی سیاحت سے گھریلو آمدنی، روزگار اور معاش کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا، اسکے علاوہ قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں مدد ملے گی۔‘‘

ریسرچ ٹیم توسہ میدان ڈویلپمنٹ فورم نے ڈائریکٹر ٹورزم،کشمیر اور ضلع انتظامیہ بڈگام کو ریسرچ میمورنڈم پیش کیا اور اس پر روشنی ڈالی کہ توسہ میدان کو کیسے تیار کیا جانا چاہئے۔ Scope of Adventure Tourism in Tosamaidanمیمورنڈم میں توسہ میدان کے آس پاس کے دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کو اہم روایتی ہنر کی تربیت فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ان دیہات میں آباد پسماندہ اور غریب لوگوں کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر رہائش فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ سے زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ توسہ میدان میں رورل ٹورزم اور اینڈونچر ٹورزم کے مواقع کو بروئے کار لاکر اس حوالہ سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ ڈی سی بڈگام، شہباز احمد مرزا، سپیشل سیکریٹری ریونیو ڈپارٹمنٹ کشمیر نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے توسہ میدان کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.