ETV Bharat / state

Biker Crushed To Death: تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا - بڈگام موٹر سائیکل سوار کی موت

ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں ٹپر اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔ Tipper Crushes Motorcyclist to Death in Soibug

a
a
author img

By

Published : May 30, 2023, 11:45 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کی صبح سویہ بُگ علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی اُس وقت موت واقع ہو گئی جب ایک ٹپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ ٹکر کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں اور خون میں لت پت ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔ موٹر سائیکل سوار کی شناخت پائیمس، بڈگام کے اشفاق مجید کے طور پر ہوئی ہے اور یہ حادثہ بنہ پورہ، سوئیبگ میں پیش آیا۔ حادثہ کی نسبت بڈگام پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ بڑھتے ٹریفک حادثات میں اموات پر عوام و خواص میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے سبب حادثات رونما ہوتے ہیں۔

ادھر، صوبہ جموں میں جھجر کوٹلی کے قریب منگل کی صبح کو سرینگر جموں شاہراہ پر ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک درجن کے قریب افراد کی موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے۔ ڈی سی جموں نے حادثہ کی نسبت بتایا کہ اس درد ناک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافروں سے بھری بس ریاست پنجاب سے ماتا ویشنو دیوی کٹرا یاتریوں کو لے جا رہی تھی اور اچانک بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور مسافروں سے بھری بس جھجر کوٹلی کے پل سے نیچے جا گری اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

ادھر، ایک اور واقعے میں بڈگام ضلع کے آریزال علاقے کے رہائشی کی منگل کو سرینگر میں موت واقع ہو گئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بڈگام ضلع کے ایک شخص، جو سرینگر میں ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا، کو باغات سرینگر میں غسل خانہ میں بے ہوش پایا گیا۔ جس کے بعد اسے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 27 سالہ ارشاد احمد میر ولد بشیر احمد میر ساکنہ آریزال، بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.