ETV Bharat / state

بڈگام: دو غیر مقامی باشندوں سمیت تین منشیات فروش گرفتار - جموں و کشمیر پولیس

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے 55کلوگرام فکی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام: دو غیر مقامی باشندوں سمیت تین منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 3:16 PM IST

ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو غیر مقامی باشندوں سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کرکے انکی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بڈگام پولیس نے بریل، وترہیل علاقے میں ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک لوڈ کیریر سے 55کلوگرام فکی ضبط کرکے لوڈ کیرئیر میں سوار تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے تین افراد میں دو ریاست پنجاب کے باشندے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر میں منشیات کے استعمال میں اضافہ کیوں؟

گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت شولی پورہ بڈگام کے محمد شفیع ڈار، سنگرور پنجاب کے محمد حلیم اور ندیم کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے خانصاحب بڈگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے معاشرے سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.