بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شولی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران پارٹی نےغیر قانونی طورپر کان کنی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے،اس کے علاوہ تین ٹپر کو بھی ضبط کیا گیاہے،گرفتار شدہ افراد کی شناخت منصور احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن جوالہ پورہ،ریاض احمد بھٹ ولد غلام قادر بھٹ ساکن ہیوؤڈر اور مرتضیٰ گل ولد غلام محمد بھٹ ساکن ہردی وائل کے طورپر کی گئی ہے۔3 accused arrested for Illegal extraction & transportation of minerals
اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہ ،اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم نومبر سے اب تک 15 افراد سے زائد کو سرکاری اراضی سے غیرقانونی طور پر کان کنی کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ متعدد جے سی بی مشینیں اور ایک درجن سے زائد ٹپر اور ڈمپر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:Ban on Mining in Anantnagh اننت ناگ میں کان کنی پر پابندی سے ہزاروں افراد بے روزگار