ETV Bharat / state

Traditional Festival in Budgam: بڈگام میں تین روزہ روایتی میلہ میں شروع - Traditional festival Held in Budgam

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں تین روزہ روایتی ثقافتی میلہ ہائر سیکنڈری اسکول چاڈورہ میں شروع ہوا، جہاں بالی ووڈ کے گلوکار رومی گل سمیت نامور قومی اور مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Traditional Festival in Budgam
Traditional Festival in Budgam
author img

By

Published : May 30, 2022, 7:36 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئیجز (جے کے اے اے سی ایل) کے ذریعہ کشمیر کی ثقافت اور روایت کو فروغ دینے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ بڈگام، محکموں بشمول سیاحت، ثقافت اور آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھر J&K کے اشتراک سے تین روزہ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے Traditional festival begins in Budgam۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری JKAACL بھرت سنگھ نے کہا کہ یہ ثقافتی میلے ہر ضلع میں کشمیر کی بھرپور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ایونٹ کے دوران مختلف مقامی اور قومی نامور فنکار مختلف ثقافتی پرفارمنس پیش کریں گے۔ انہوں نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ پلیٹ فارم کا بہترین استعمال کریں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت معاشرے کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہر کسی کو اس کی حفاظت کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور اسے اپنی شناخت کے طور پر آنے والی نسلوں تک پہنچانا چاہیے۔

Traditional Festival in Budgam
روایتی پروگرام پیش کرتے ہوئے فنکار۔۔۔۔

اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک ADC Budgam Dr. Akramullah Tak نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار لوگوں کے درمیان ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چڈورہ کا ثقافتی ورثہ بہت زیادہ ہے اور یہاں فیسٹیول کا انعقاد ان تمام لوگوں کو خراج تحسین ہے، جنہوں نے ہماری ثقافت اور تاریخ میں زبردست تعاون کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

تقریب کے دوران، فنکار چکری، رؤف، دھمال رقص، بھنڈ پاتھر، اور دیگر روایتی لوک رقص اور موسیقی کے پروگرام پیش کریں گے۔ سامعین کو محظوظ کرتے ہوئے بالی ووڈ گلوکار رومی گل نے بھی اسٹیج پر پرفارم کیا، ہر گانے کے بعد حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.