ETV Bharat / state

امام بارگاہ بڈگام، فن تعمیر کا ایک نادر نمونہ - پیپر ماشی سے مزین

رمضان المبارک کے متبرک ایام ہوں یا محرم الحرام کی مجالس عزا، وادی کے دیگر امام بارگاہوں کی نسبت ایک الگ پہچان ہونے کے سبب شیعہ مکتب فکر سے وابستہ افراد دور دور سے امام بارگاہ بڈگام کا رخ کرتے ہیں۔

امام بارگاہ بڈگام، فن تعمیر کا ایک نادر نمونہ

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:22 PM IST

سنہ 1857 میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تعمیر کیے گئے پہلے امام بارگاہ کو 1925 میں مزید وسعت دی گئی۔ امام بارگاہ بڈگام گنجائش کے لحاظ سے وادی کے دیگر امام بارگاہوں کی نسبت کافی بڑا ہے۔

امام بارگاہ بڈگام، فن تعمیر کا ایک نادر نمونہ

عمارت پانچ داخلی دروازوں پر مشتمل ہے۔ ہر دروازے کی لمبائی تقریبا بارہ فٹ ہے۔ ان میں سے ایک داخلی دروازہ خواتین کے لیے مخصوص ہے۔

فن تعمیرات کے لحاظ سے امام بارگاہ کئی اہمیتوں کا حامل ہے۔ عمارت میں شیشوں کے بجائے روایتی پنجرہ کاری کا استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری منزل میں موجود کھڑکیوں کی پنجرہ کاری کو اس ترتیب سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خواتین کو مردوں کے ہال یا امام و خطیب پر برابر نگاہ رہتی ہے، تاہم مرد حضرات پنجرہ کاری کے ا’س پار نہیں دیکھ سکتے۔

امام بارگاہ کے وسط میں ایک بڑا گنبد موجود ہے جس پر فارسی میں اشعار درج کرکے انہیں خوبصورت پیپر ماشی سے مزین کیا گیا ہے۔

امام بارگاہ کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پتھر کے بنے باسٹھ کھمبے (Pillars) ہیں جنہیں امام بارگاہ کی تعمیر کے دوران ہی تراشا گیا تھا اور ان میں آٹھ کھمبے بغیر جوڑ کے ایک ہی پھتر سے تراشے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.