وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا اہتمام کیا۔ Thana Diwas at Chadoora, budgamتھانہ دیوس میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ کے حدود میں آنے والے مختلف دیہات کے سرپنچوں، پنچوں، نمبر داروں، چوکیداروں کے علاوہ علاقے کے کئی معزز شہریوں سمیت ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
بلاک دیوس میں ایس ڈی پی او چرار شریف سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے لوگوں سے سماجی برائیوں خصوصا منشیات کے خاتمے کے لیے نوجوانوں میں آگاہی فراہم کرنے، Budgam public Pulice Meetمنشیات کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے علاوہ سماج کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے ضلع پولیس اور اور انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی کارروائیوں میں تعاون دینے پر زور دیا۔
چیئرنگ آفیسرز نے پنچایتی راج اداروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماجی ترقی اور اصلاح میں پی آر آئی ممبران کا انتہائی اہم کردار ہے انہوں نے پی آر آئی ممبران سے مخاطب ہو کر کہا: ’’امید ہے کہ پی آر آئی ممبران اپنا فرض بخوبی نبھا کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔‘‘ عوامی وفود و منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکاء سے امن و قانون کو ہر صورت میں برقرار رکھنے، Kashmir Drug Menaceعلاقے میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو ختم کرنے کے علاوہ ملک و سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں بڈگام پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی زور دیا۔
شرکاء نے اس طرح کے اجلاس کے انعقاد اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد و رشتے کو مضبوط بنانے کی پہل کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔