ETV Bharat / state

خیمے میں آگ نمودار، پانچ افراد زخمی - narbal fire incident

زخمیوں کی شناخت نگروٹہ جموں کے بشیر احمد، سکینہ، ساحل احمد، امتیاز احمد اور آزاد احمد کے بطورِ ہوئی ہے۔

خیمے میں آگ نمودار، پانچ افراد زخمی
خیمے میں آگ نمودار، پانچ افراد زخمی
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 8:21 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں ایک عارضی خیمے میں آگ لگنے سے اس میں رہائش پذیر کنبہ کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا علاج و معالجہ چل رہا ہے۔

خیمے میں آگ نمودار، پانچ افراد زخمی
خیمے میں آگ نمودار، پانچ افراد زخمی
پولیس ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ ناربل علاقے میں ایک کنبہ نے عارضی خیمہ لگایا تھا اور اسی میں رہائش پذیر تھے۔ آج دن میں خیمے میں آگ نمودار ہوئی جس نے پورے خیمے کو اپنی لپیٹ میں لیا، جسکی وجہ سے یہ عارضی خیمہ خاکستر ہو گیا، اس دوران کنبے کے پانچ افراد بھی زخمی ہوگئے، جن کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمیوں کی شناخت نگروٹہ جموں کے بشیر احمد، سکینہ، ساحل احمد، امتیاز احمد اور آزاد احمد کے بطورِ ہوئی ہے۔

آگ لگنے کا سبب فی الحال پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے اس واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.