بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اتوار کے دن بعد دوپہر ضلع کے پکھر پورہ میں ایک پانچ سالہ نو عمر بچی کو چلتی گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج سے قبل ہی چل بسی۔ Teenage Girl Killed After Hit By A Car Here In Central Kashmir's Budgam District
ایک مقامی باشندے نے فون پر بتایا کہ ایک راہ چلتی بچی آرزو جان ولد خضر محمد میر نامی بچی کو ایک چلتی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ آرزو جان کو حادثے کی جگہ سے فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوت قرار دیا اور کہا کہ راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔
وہیں پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: