ETV Bharat / state

Trial Run of Electric Train in Kashmir: بڈگام - بارہمولہ الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل رَن - جموں و کشمیر میں 137کلومیٹر طویل بانہال-بارہمولہ ریل لنک

مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے ٹوئٹر پر کشمیر میں الیکٹرک ریل کے کامیاب ٹرائل رن کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’جموں و کشمیر میں بڈگام - بارہمولہ سیکشن کے درمیان الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل۔ Successful Trial Run of Electric Train in Kashmirمشن الیکٹریفیکیشن۔‘‘

بڈگام - بارہمولہ الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل رَن

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 4:52 PM IST

Updated : Mar 29, 2022, 5:48 PM IST

جموں و کشمیر میں 137کلومیٹر طویل بانہال-بارہمولہ ریل لنک کی الیکٹریفیکیشن کا ٹرائل رَن کرتے ہوئے ناردرن ریلوے نے ضلع بڈگام سے بارہمولہ کے درمیان الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل رَن انجام دیا۔ Successful Trial Run of Electric Train in Kashmirمرکزی وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو نے ٹوئٹر پر ٹرائل رن کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: Union Minister of Railways on Electric Train in Kashmir’’جموں و کشمیر میں بڈگام - بارہمولہ سیکشن کے درمیان الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل۔ مشن الیکٹریفیکیشن۔‘‘

بڈگام - بارہمولہ الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل رَن

واضح رہے کہ اوور ہیڈ الیکٹریفکیشن کے لیے جون 2019 میں کام شروع کیا گیا تھا۔ Electric Train in Kashmirمنصوبے کی تکمیل کے لیے جون 2021 تک کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم اس منصوبے کے ٹینڈرز وغیرہ کی تکمیل کے بعد باضابطہ کام گزشتہ سال سے ہی شروع کیا گیا تھا۔ ناردرن ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’بجلی کے لیے کل روٹ کی لمبائی 137.73 کلومیٹر ہے جس میں قاضی گنڈ، بڈگام اور بارہمولہ کے تین اہم سب اسٹیشن ہیں جہاں سے ریل لائن کے اوور ہیڈ آلات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بانہال - بارہمولہ سیکشن میں دس پاور سویچ اسٹیشن ہوں گے۔

"ریل لائن کے اوور ہیڈ آلات کو 25 KV بجلی درکار ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرانسمیشن سب سٹیشن کو جموں و کشمیر کے مختلف پاور گرڈز سے 132 KV سپلائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم (SCADA) "کرشن پاور ڈسٹری بیوشن کی نگرانی کے لیے بڈگام اسٹیشن کی زیر نگرانی کام کرے گا۔ حکام کے مطابق، ناردرن ریلوے نے بجلی کی فراہمی کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت سے ریل لنک کو بجلی فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق ’’الیکٹریفیکیشن ڈیزل کے مقابلے میں 40 فیصد کفایتی ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے کھمبے ہر 400-420 میٹر کے بعد لگائے جائیں گے اور یہ ایندھن پر ریلوے چلانے کے مقابلے میں زیادہ کفایتی اور بغیر پولیوشن کے کام کرے گا۔ Successful Trial Run of Electric Train in Kashmirحکام کے مطابق پہلے مرحلے میں بڈگام اور بارہمولہ اسٹیشنز کے درمیان کل 1271 بجلی کے کھمبے لگائے گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 305 کھمبے سوپور اور بارہمولہ کے درمیان لگائے گئے ہیں۔ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ بڈگام سے مزہام، مزہوم سے پٹن، پٹن سے ہمرے اور ہمرے سے سوپور کے درمیان بھی کھمبے لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Sgr Airport Records Highest Ever Flight Operations: سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں اٹھائیس مارچ مصروف ترین دن

یاد رہے کہ سنہ 2013 میں کشمیر میں پہلی مرتبہ ٹرین سروس شروع کی گئی تھی، کشمیر میں ریل کا افتتاح اُس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کیا تھا

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: ریل خدمات کی معطلی 31 مئی تک بڑھا دی گئی

Last Updated : Mar 29, 2022, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.