ETV Bharat / state

Security Review meeting In Budgam بڈگام میں سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد - crime cum security review meeting

بڈگام میں ایس ایس پی طاہر سلیم خان نے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں جرائم کم سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی۔Security Review meeting In Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 10:18 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے آج ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں جرائم کم سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام نعیم وانی، ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم، ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر، ایس ڈی پی او خانصاحب محی الدین ملک، ضلع بڈگام کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز نے شرکت کی۔ Security Review meeting In Budgam
میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی، وہی گزشتہ میٹنگز میں لیے گئے فیصلوں پر عمل آوری کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی۔ اس میٹنگ میں پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، جرائم کو ٹھکانے لگانے، تصدیق، این ڈی پی ایس کے نمٹانے، یو اے پی اے کے معاملات، تفتیشی کارروائی اور جوابدہ پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے اپنے متعلقہ علاقوں میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے علاوہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور تشویش والے علاقوں پر مناسب نگرانی رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: Budgam Traffic Awareness: ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام

ایس ایس پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی بدعت کے خلاف لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور سماج میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے لیے لگن سے کام کریں۔ایس ایس پی بڈگام نے زیر تفتیش فوجداری مقدمات کو مقداری اور معیاری سے نمٹانے کو یقینی بنائیں اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی میں ملوث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.