ETV Bharat / state

بڈگام: سلیب گرنے سے بیٹا فوت والد شدید زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سلیب گرنے سے 17سالہ نوجوان فوت جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہو گیا۔

بڈگام: سلیب گرنے سے بیٹا فوت والد شدید زخمی
بڈگام: سلیب گرنے سے بیٹا فوت والد شدید زخمی
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 9:18 PM IST

مرکزی حکومت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتہ کو سلیب گِر آنے سے باپ اور بیٹا اس کے نیچے دب گئے، جس کے نتیجے میں بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ حادثے میں والد شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بڈگام کے واراسنگن علاقے میں گیراج کی تعمیر کے دوران سلیب گر گئی جس کے نتیجے میں 50 سالہ عبدالمجید بٹ اور ان کا بیٹا اعجاز احمد دب گئے۔

مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور باہر نکال کر ڈسٹرکٹ اسپتال بڈگام پہنچایا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے 17 سالہ اعجاز بٹ کو مردہ قرار دیا جبکہ عبدالمجید کی حالات نازک بتائی جا رہی ہے۔

بڈگام پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حادثے کے نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.