بڈگام: ضلع بڈگام کے رینگریٹھ علاقے میں قائم فوجی کیمپ میں جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (Jammu and Kashmir Light Infantry (JAKLI)) سے وابستہ فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ Soldier Shoots Self to Death in Budgam۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائک آکاش کمار نے رات کے تقریباً دو بجے خود کو گولی مار کر خودکشی انجام دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی اہلکار کے اس اتنا انتہائی اقدمات کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ Soldier Ends life by his own Service Rifle۔ طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا۔ وہی پولیس نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
- مزید پڑھیں: کپواڑہ: بی ایس ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری