مرکزی وزیر کے بڈگام پہچنے پر بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا، ڈی ڈی سی چیرمین نذیر احمد خان کے علاوہ بڈگام کے ایس ایس پی اور ضلع کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے مرکزی وزیر کا استقبال کیا۔
اسمرتی ایرانی نے بڈگام ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ کے بعد اسمرتی ایرانی عوامی نمائندوں سے بات چیت کرکے ان کے مطالبات سُنیں گی اور اس کے بعد شیخ العالم ہال میں کلچرل پروگرام میں بھی شرکت کریں گی جبکہ دوپہر تین بجے بہشت زہرا پارک میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گی۔