بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام میں پولیس نے بتایا کہ ارواہ بیرواہ کے دیہاتیوں نے ایک مقامی رہائشی محمد مقبول ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر پر حملہ کیا اور اس کے گائے کے شیڈ کو نذر آتش کر دیا جس کے بارے میں گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ "مذکورہ شیڈ قبرستان کی زمین پر بنایا گیا تھا"۔ Cow shed Burnt as Land Dispute in Budgam
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن بیرواہ کی ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے پولیس پارٹی کے ساتھ ساتھ محمد مقبول ڈار کے گھر پر پتھراؤ کیا۔صورتحال پر قابو پانے کے دوران پتھراؤ سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ صورتحال پر قابو پا لیا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر سروس کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 40/2022 تھانہ بیرواہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Jamaat Islami on Provocation and Violence: فرقہ وارانہ تشدد ملک و قوم کے لیے تباہ کن
پولیس کے مطابق، ڈار اور گاؤں والوں کے درمیان زمین کے اس ٹکڑے کو لے کر دیرینہ تنازعہ چل رہا ہے اور یہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے۔ مزید جھڑپوں کو روکنے کے لیے گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ جن لوگوں نے جھڑپوں کا سہارا لیا تھا ان میں سے کچھ کی ویڈیو تجزیہ پر شناخت کی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔