ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگوں نے راحت کی سانس لی - ٹریفک کی آمد و رفت

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے باعث بازاروں میں رونق لوٹ آئی۔

لاک ڈائون میں نرمی سے لوگوں نے لی راحت کی سانس

author img

By

Published : May 31, 2021, 3:59 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے غیر کنٹینمنٹ زونز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا خاصا اثر دیکھنے کو ملا۔

انتظامیہ نے اتوار کو غیر کنٹینمنٹ زونز والے علاقوں میں جزوی اور محدود طریقے پر مختلف سرگرمیاں انجام دینے سے متعلق حکمنامہ جاری کیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں مقررہ شیڈول کے مطابق دکانیں کھولی گئیں۔ وہیں، سڑکوں پر محدود پیمانے پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی جاری رہی۔

لاک ڈائون میں نرمی سے لوگوں نے لی راحت کی سانس

حکمنامے کے مطابق روٹیشن کی بنیاد پر روزانہ صرف 33فیصد دکانیں کھولے جانے کی اجازت دی گئی ہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو 50فیصد سواریوں کے ساتھ ہی سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم کنٹینمنٹ زون قرار دئے گئے علاقوں میں بدستور لاک ڈائون جاری رہے گا۔

انتظامیہ نے ڈرائیوروں، دکانداروں سمیت سبھی شہریوں کو وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین کی ہے۔

ضلع سرینگر چونکہ آرینج زون کے زمرے میں شامل ہے اس وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی آواجاہی کے سبب سنسان سڑکوں سمیت بازاروں میں بھی کچھ حد تک رونق لوٹ آئی۔ وہیں ضلع بڈگام ریڈ زون کیٹگری میں شامل ہے جس کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے تاہم 33فیصد دکانیں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں محدود نرمی کے سبب لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.