ETV Bharat / state

Medical Camp Held For Drivers روڈ سیفٹی ویک کے دوران ڈرائیوروں کیلئے مفت میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 5:42 PM IST

بڈگام میں جاری نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت آج اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (اے آر ٹی او) بڈگام نے سی ایم او آفس بڈگام کے تعاون سے ڈرائیوروں کے لیے ایک روزہ مفت آنکھوں کی جانچ کامیڈیکل کیمپ انعقاد کیا۔  اس کیمپ میں سینکڑوں ڈرائیوروں کی آنکھوں کی بینائی کی ڈاکٹروں نے جانچ کی گئی۔ During Road Safety Week Free Medical Eye Checkup For Drivers

روڈ سیفٹی ویک کے دوران ڈرائیوروں کیلئے مفت آنکھوں کی جانچ کا میڈیکل کیمپ

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جاری نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت آج اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (اے آر ٹی او) بڈگام نے سی ایم او آفس بڈگام کے تعاون سے ڈرائیوروں کے لیے ایک روزہ مفت آنکھوں کی جانچ کامیڈیکل کیمپ انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں سینکڑوں ڈرائیوروں کی آنکھوں کی بینائی کی ڈاکٹروں نے جانچ کی،ڈرائیوروں کو ان کی آنکھوں کی جانچ کے بعد ڈرائیونگ ٹرائل ٹیسٹ بھی کیا گیا۔شیخ منظور احمد (اے آر ٹی او) بڈگام نے تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سالانہ 1.50 لاکھ افراد روڈ ٹریفک انجری کی وجہ سے مرجاتے ہیں اور کئی افراد مستقل طور پر معذور ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں سڑک حادثات سے ہونی والی اموات اور اس سے جسمانی طور پر معذور ہونے والے افراد کی شرح کو کم کرنے کے لئے ہم پر عزم ہے، اسی لئے "نیشنل روڑ سیفٹی ویک" منایا جا رہا ہے۔ تاکہ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ان قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:Road Safety Week In Gaya سڑک سیفٹی بیداری مہم کے ذریعہ حادثات روکنے کی کوشش

اس روڈ سیفٹی ہفتہ کے حوالے سے کئی سرگرمیاں کی جارہی ہیں، اس ضمن میں ضلع میں ایک کار ریلی بھی نکالی گئی جسے روڈ سیفٹی کمیٹی بڈگام کے چیئرمین ایس ایف حامد جو کہ ضلع کے ڈی سی بھی ہے انہوں نے 11 جنوری کو ڈی سی آفس سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو قصبے کے بازاروں سے ہوتے ہوئے نئے بس اسٹینڈ بڈگام میں اختتام پذیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.