بڈگام
مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔بڈگام کے سوبگ علاقہ میں قومی پرچم کشائی کی گئی۔یہ علاقہ عسکریت پسندانہ سرگرمیوں سے متاثر تھا۔اس علاقے میں پاکستان میں مقیم کشمیری سرکردہ عسکریت پسند سید صلاح الدین کی رہائش گاہ ہے۔اس علاقے میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرانا انتظامیہ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب میں مقامی لوگوں اور اسکولز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر بی جے پی رہنما اشرف آزاد نے کہا کہ یہاں قومی پرچم لہرانے کا مقصد ان لوگوں کو پیغام دینا ہے جو ہمیشہ سوئی بگ کے خلاف تھے اور اس سے انہیں پتہ چل جائے گا کہ سوئی بگ کے لوگ پوری طرح قوم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے 1987 میں انتخابی دھاندلی کے لئے کانگریس اور این سی کو مورد الزام ٹھہرایا۔
اننت ناگ
جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع سمیت اننت ناگ میں بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب ڈگری کالج کھنہ بل میں منعقد کی گئی جہاں پر ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا۔ اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم ،ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا سمیت سی آر پی ایف فوج و سیول انتظامیہ کے افسران موجود رہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علاقہ کے باشندوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف اسکولز سے وابستہ طلبہ و طالبات نے قومی ترانہ ،تمدنی ،ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کئے ۔۔تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔
پلوامہ
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پولیس لائن اور اونتی پورہ پولیس لائن میں سمیت متعدد علاقوں میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پلوامہ پولیس لائن میں ڈی ڈی سی چیرمین سعید عبدالباری نے قومی پرچم لہرا یا۔وہیں ضلع پلوامہ کے لیتر بلاک میں بی ڈی سی چئیرمین سجاد رینا نے قومی پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اُن قائدین، مجاہدین آزادی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔اُنہوں نے اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
ڈی ڈی سی چیرمین نے ضلع کی طرف سے مختلف ترجیحی شعبوں کے تحت حصولیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں تعلیم ، صحت دیکھ ریکھ ، زراعت اور اِس سے منسلک شعبے ، خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانا، منریگا ، جے جے ایم ، پانی اور بجلی کی فراہمی،آنگن واڑ ی مراکز اور سکول ، دیہی ترقی ، میکڈامائزیشن اور سڑک رابطے ، سماجی بہبود ، نشہ مُکت بھارت ، صنعتیں ، خود روزگار اور پائیدار اثاثوں کی تخلیق شامل ہیں۔
ترال
جموں و کشمیر کے متعددعلاقوں کے ساتھ ساتھ ترال میں بھی آج یومِ جمہویرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ترال کے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں یوم جمہوریہ تقریب منعقد ہوئی،اس ترقیب میں ترال ایم سی کے صدر منظور احمد خان نے پرچم کشائی کی اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ، ایس ڈی پی او مبشر رسول، ایس ایچ او عبد الرحمن کے علاوہ سب ضلع کے تمام افیسرز اور طلباء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
اپنے خطاب کے مہمان خصوصی منظور خان نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں، جسے دنیا بھر میں سب سے بڑی جمہوریت کا مقام حاصل ہے۔ اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پورے ملک میں قانون کی بالا دستی ہے تاہم آج کے موقع پر ہمیں ان تمام شخصیات کو یاد کرنا چاہئے جنھوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔
پونچھ
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر 74 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پرجوش تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ یومِ جمہوریہ کے پیش نظر سب سے بڑی تقریب کا اہتمام BSF ایم ٹی منڈی میں کیا گیا۔ جہاں بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ تقریب کے دوران جموں و کشمیر پولیس پارٹی نے پریڈ پر سلامی دی، جبکہ تحصیل منڈی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولز کے طلباء و طالبات نے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں حصہ لیا اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔
وہیں بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی نے تمام اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔ واضع رہے تحصیل منڈی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولز میں بھی 74 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔
اس موقع شہید میجر روہت میموریل سوسائٹی منڈی کے چیئرمین علی محمد میر نے قومی ترنگا لہرایا اور سلامی پیش کی۔ یومِ جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر منڈی کی بچیوں اور منڈی تحصیل کے دیگر نجی اسکولز کے طلبا و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
گاندر بل
جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر گاندربل کے مادر مہربان اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین نزہت اشفاق نےپرچم کشائی کی۔ اس موقع پر نزہت اشفاق نے گاندربل میں ہورہے تعمیراتی کاموں کی تفصیلات بیان کی۔ اور آنے والے وقت میں ہونے والے کاموں کو بھی اسٹڈیم میں موجود لوگوں کے سامنے تفصیل سے بیان کیا۔
اس موقع پر نزہت اشفاق نے یوم جمہوریہ کی اہمیت سے بھی لوگوں کو روشناس کرایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گاندربل ایس پی گاندربل اور ضلع کے تمام افسران تھے۔ اس دوران سلامی لیتے ہوئے مارچ پاسٹ میں موجود فورسز کے سبھی جوانوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسکولی بچوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب میں اسکولز میں بچوں کی طرف سے مختلف قسم کے رنگارنگ پروگرام بھی پیش کۓ گئے۔
اونتی پورہ
وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح سب ضلع اونتی پورہ میں بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریبات کا ہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لاینز اونتی پورہ میں منعقد ہوئی جہاں میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کی صدر شمیمہ رینہ نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس موقع پر اے ڈی سی اونتی پورہ محمد طفر شال، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، دیگر سب ضلعی آفیسران ،ملازمین اور طلباء و طالبات کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
برفباری کے باوجود اس موقع پر سی آر پی ایف، پولیس، ہوم گارڈز اور سکولی بچوں کے چاق و وچوبند دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ۔اس موقع پر طلباء نے مختلف تہذیبی پروگرامز پیش کئے۔
اپنے خطاب میں مہمان خصوصی شمیمہ رینہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر حاضرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ اس دن کی وجہ سے ہی ہمارے ملک میں امن وقانون کی بالا دستی ہے اور اس لیے ہم آج ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں جنکی بدولت ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں ۔
اننت ناگ
یوم جمہوریہ تقریب میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ایوارڈ سے نوازا گیا
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی یوم جمہوریہ کے پُر مسرت موقع پر تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔
اننت ناگ کے میو نسیپل کونسل کے احاطہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں میونسیپل کونسل کےصدر ہلال احمد شاہ نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی اس دوران سی آر پی ایف، انڈین آرمی ارو اسکولی بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پرورگام پیش کئے گئے۔
اپنے خطاب میں ہلال احمد شاہ نےشہر کے مختلف شعبوں میں میونسپل کونسل کی طرف سے کی گئی مختلف ترقیاتی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اور اننت ناگ کی صاف شفاف اور جذبہ نظر بنانے کے لئے میونسیپل کونسل کے کردار کو سراہا۔س موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فیاض لولو کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر کمانڈنٹ CRPF 40bn اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے۔
بڈگام
بڈگام میں آج یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دوران ضلع کے مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوئی۔ جہاں پر ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام نذیر احمد خان نے ترنگا لہرا کر پریڈ کی سلامی لی۔ اس دوران ڈی سی بڈگام، ایس ایس پی بڈگام کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔ پریڈ میں پولیس، سی آر پی ایف، این سی سی اور اسکولی بچوں نے سرکت کی۔وہیں اسی طرح کی تقریب کورٹ کمپلکیس بڈگام میں بھی منعقد ہوئی اور یہاں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ ڈسٹرک اینڈ سیشن جج نے یہاں ترنگا لہرا کر سلامی دی۔
ادھر ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر بھی ترنگا لہرایا گیا اور سلامی پیش کی گئی۔ ریلوے اسٹیشن بڈگام پر ایک سو میٹر اونچا ترنگا لہرایا گیا۔
لوگوں کے درمیان یوم جمہوریہ کے موقع پر کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر سکیورٹی کے بھی معقول انتظامات کئے گئے تھے۔
رامبن
یومِ جمہوریہ کے موقع پر ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ڈی ڈی سی چیئر پرسن رامبن ڈاکٹر شمشاد شان نے کی۔ قومی ترنگے کو سلامی دینے کے بعد انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے عرصہ کے دوران ضلع کی ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ پروگرام کے دوران بہترین مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ ضلع رامبن میں بانہال رامسو و گول سب ڈویژن سمیت متعدد مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
بڈگام
وادی کشمیر میں74 واں یوم جمہوریہ بڑے ہی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں آج ضلع بڈگام میں بھی یومِ جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام، نذیر احمد خان نے بطور مہمان خصوصی قومی پرچم لہرایا اور اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نذیر احمد خان نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہر شہری کی بے لوث شراکت کے لئے مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور سال 2022-23 کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین نے ضلع میں جاری ترقیاتی منظر نامے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ضلع بڈگام حکومتی اقدامات میں لوگوں کی فعال شمولیت سے نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
اس موقع پر مختلف فنکاروں اور اسکول کے بچوں نے مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جن میں چکھری، روف، لڈی شاہ، حب الوطنی پر مبنی گیت، بنگڑا، جس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ مرکزی تقریب میں مقامی لوگوں کے اچھے اجتماع، مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگراموں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے دیکھا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے افسران و اہلکاروں کو ان کی عمدہ کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔
ڈوڈہ
ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر کے اس پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی یوم جمہوریہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قومی پرچم ترنگا لہرایا گیا اور کئی مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ سرد موسم کے باوجود لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریبات کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ ضلع بھر کے تمام ڈی سب ڈویژنوں، تحصیل، بلاک اور پنچایت ہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم لہرایا گیا۔
یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل دھنتر سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل نے کی اور صبح مقررہ وقت کے مطابق شروع ہونے والی تقریب میں پولیس، سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔ مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگرام پروگرام کی توجہ کا مرکز تھے۔
اس موقع پر چیئرمین ڈی ڈی سی نے بھی لوگوں سے بات کی اور ضلع کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان عظیم ہستیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں دیں اور ہندوستان کو ایک جمہوری ملک بنایا۔ انہوں نے ضلع کی مجموعی ترقی کے میدان میں انتظامیہ کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:Republic Day 2023 سرینگر میں سخت سکیورٹی کے درمیان یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی