وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام Public Outreach Program Budgam کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک انٹریکشن میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ Budgam Police بڈگام پولیس کے مطابق پولیس اور عوام کے تعلقات کو مضبوط اور بہتر بنانے کی غرض سے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت ایس ڈی پی او چرارِ شریف سلیم جہانگیر نے کی، جب کہ آؤٹ ریچ پروگرام میں پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت سب ڈویژن چرارِ شریف کے دائرے میں آنے والے اینٹ بھٹ مالکان Budgam Brik kiln نے بھی شرکت کی۔
پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ Public Outreach Program Budgam پروگرام کے دوران اینٹوں کے نرخوں، اوور لوڈنگ، ٹپروں کی تیز رفتاری، اینٹ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل وغیرہ شامل ہیں، پر گفتگو کی گئی۔ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران بھٹ مالکان نے بڈگام پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔