ETV Bharat / state

Grievance Redressal Camp Budgam چاڈورہ، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 6:15 PM IST

ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔ Chadoora Budgam Grievance Redressal camp

چاڈورہ، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلع انتظامیہ نے بلاک چاڈورہ کے پنچایت حلقہ پانزن میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ منعقد کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک نے ہائر سیکنڈری اسکول پانزن میں منعقدہ اس گریونس ریڈریسل کیمپ کی صدارت کی۔ کیمپ کے ابتدا میں پانزن، ہشرو، گنجی باغ، لالگام، شاہ محلہ، پوروار، چِلچھ اور دیگر ملحقہ دیہات سے تعلق رکھنے والے مختلف پی آر آئی نمائندوں، عوامی وفود نے اے ڈی ڈی سی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بروقت حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ Grievance Redressal camp Panzan Chadoora

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران سے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا مقامی باشندوں کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے رانگر اور پانزن ریسیونگ اسٹیشنز پر کام شد و مد سے جاری ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔ اسی طرح علاقے کو پورٹیبل پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ اور نئے سروس ریزروائر کی تعمیر ہشرو-پانزن ڈبلیو ایس ایس پر بھی کام جاری ہے۔

اے ڈی ڈی سی نے سڑک رابطوں کی تعمیر و مرمت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مقامی آبادی کو پریشانیوں سے پاک آبپاشی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔ بعد ازاں اے ڈی ڈی سی نے آبپاشی نہروں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ کسانوں کو پانی کی مناسب فراہمی کے لیے نہر کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

اے ڈی ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ شالی گنگا نالہ میں کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کے کاموں کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حلقوں کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔ انہوں نے پنچایت ممبران کو ہدایت دی کہ وہ بلاک کے تمام پنچایت حلقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور پی آر آئز پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنائیں اور کچرا، کوڑا کرکٹ سڑک کے کنارے اور کھلے مقامات پر نہ پھینکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.