بڈگام: حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو بی جے پی سے برطرف کرنے کو ’ناکافی‘ قرار دیتے ہوئے ضلع بڈگام میں لوگوں نے نوپور شرما کے خلاف احتجاج کیا۔ Protestors Demand Action Against Nupur Sharma احتجاج میں شامل مظاہرین نے کہا کہ ’’مسلمانوں کے لیے توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بڑھ کر کوئی روح فرسا معاملہ نہیں ہے۔ شان اقدس کے خلاف گستاخی کسی بھی درجہ میں قابل قبول نہیں ہے۔‘‘
احتجاجیوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نوپور شرما کو برطرف کرنا کافی نہیں، اُسے گستاخی کی سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے۔‘‘ احتجاجیوں نے مزید کہا کہ شان اقدسﷺ میں گستاخی کا سانحہ پوری ملت کے لئے باعث تشویش و تکلیف ہے۔ Protest Against Nupur Sharmaانہوں نے کہا کہ ’’تمام مذاہب اور مذہبی شخصیات قابل احترام ہیں اور کسی کے خلاف زبان درازی انسانی اقدار، احترام انسانیت اور فرقہ وارانہ بھائی چارے کے منافی ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج درج کیے گئے جب کہ دارالحکومت سرینگر میں جزوی ہڑتال بھی رہی۔ وہیں قومی دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:Protest Against Nupur Sharma: رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، کرفیو نافذ
یہ بھی پڑھیں: Protest Against Nupur Sharma: دہلی جامع مسجد پر نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف مظاہرہ