ETV Bharat / state

Terror Funding Module Busted: بڈگام میں نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، چار اعانت کار گرفتار - latest news budgam

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے نارکو عسکریت پسندی سے وابستہ لشکر طیبہ کے چار اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور چار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ Terror Funding Module Busted in Budgam

police-busts-let-narco-terror-funding-module-in-budgam
بڈگام میں نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، چار اعانت کار گرفتار
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 8:17 PM IST

بڈگام: پولیس کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز بتایا کہ بڈگام پولیس ، 53 آر آر اور 181 بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت یونس منظور ولد منظور احمد وازہ، محبوب احمد ولد محمد رمضان شیخ ساکنان واتھورہ چاڈورہ، ارشاد احمد گنائی ولد محمد امین ساکن آری گام خانصاحب اور مظفر احمد ولد غلام نبی بٹ ساکن پارنیو خان صاحب کے طور پر کی ہے۔ Terror Funding Module Busted in Budgam

بڈگام میں نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، چار اعانت کار گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ گرفتار شدہ افراد عسکریت پسندوں کے معاونین یعنی لشکر طیبہ کے سرگرم جنگجووں اور دیگر ٹیرر آپریٹوز میں منشیات منقسم کرکے ان کو منطقی مدد فراہم کرتے تھے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ ماڈیول سرگرم عسکریت پسندوں کی ہدایت پر منشیات کی وصولی اور بعد ازاں منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عسکریت پسندوں میں تقسیم کرنے کے کام پر بھی مامور تھے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک وگنار زیر نمبر JK16A-5491، دو آلٹو زیر نمبر JK13G-2360،JK04G-0524 ایک ٹاٹا موبائیل زیر نمبر JK 12A/3618 اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK01AH-8994 برآمد کرکے ضبط کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات کو فروخت کرنے کے بعد اُس سے حاصل شدہ رقم سے ہی گاڑیاں خریدی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی کو محفوظ رکھنے کی نیت سے ہی گاڑیاں خریدی گئی تھیں اور ان گاڑیوں کو عسکریت پسندوں اور اُن کے ہینڈلرز کی ہدایت پر فروخت کیا جانا مقصود تھا کیونکہ سرگرم عسکریت پسندوں کو پیسے درکار تھے۔

مزید پڑھیں:

وہیں پولیس نے اس کے علاوہ اعانت کاروں کے قبضے سے تین ہینڈ گرینیڈ، دو اے کے میگزین، 65 اے کے گولیوں کے راونڈ بھی برآمد کیے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 116کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.