محکمہ جنگلات اور جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تین جنگل اسمگلروں کو غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی سمیت گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ جنگلات اور بڈگام پولیس نے ضلع کے چراری پورہ، پکھر پورہ میں تین جنگل اسمگلروں کو اُس وقت دھر لیا جب وہ غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑی کو گھوڑے پر لاد کر لے جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: سینگروانی جنگلات میں ہزاروں درختوں کی کٹائی
پولیس اور محکمہ جنگلات کے عملہ نے تینوں کو حراست میں لے کر لکڑی کو ضبط کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسمگلروں کی تحویل سے 30مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرکے اُن کے خلاف کیس درج کر لیا گیا۔ وہیں پولیس نے گھوڑے کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔