ضلو بڈگام میں پولیس نے دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں نوگام میں ہوئے حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ان دونوں لڑکیوں کا تعلق ضلع بڈگام کے کینہامہ علاقے سے ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوگام میں بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر ملیٹنٹوں نے جو حملہ کیا تھا اس میں یہ دونوں لڑکیاں بھی مبینہ طور پر ملوث تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نوگام پولیس اسٹیشن نے ان دونوں لڑکیوں کو ایف آئی آر نمبر 27/2021 ، سیکشن 307، 302، 392 آف آئی پی سی اور 7/27 آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ رپوٹوں کے مطابق ان میں سے ایک لڑکی نرسنگ کر رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔