ETV Bharat / state

بڈگام پولیس نے لشکر کے تین معاونین کو گرفتار کیا

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ تینوں بڈگام کے بیروہ ماگام اور ناربل علاقوں میں عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے تھے۔

lashkar e taiba associates
لشکر طیبہ
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:57 PM IST

بڈگام پولیس اور 53 راشٹریہ رائفلز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ کے تین معاونین کو گرفتار کر لیا ہے۔ سکیورٹی فورس نے ان کے قبضے سے کچھ مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

گرفتار شدہ لشکر کے معاونین کی شناخت ناربل کے عادل احمد ڈار اور طاہر احمد ڈار اور کاووسہ خالیسہ کے غلام محمد گوجری کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ تینوں بڈگام کے بیروہ ماگام اور ناربل علاقوں میں عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: لاکھوں روپے کی لاگت کے باوجود واٹر ریزروائر بے سود

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمد رفت اور ان کے رہنے کا بھی انتظام کرتے تھے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ یہ تینوں مختلف سوشیل میڈیا پلیت فارم کے ذریعہ پاکستانی عسکریت پسندوں کے رابطے میں تھے اور ساتھ ہی وہ لشکر طیبہ کے خود ساختہ کمانڈر محمد یوسف ڈار عرف کاٹرو اور ابرار ندیم کے ساتھ بھی مستقل رابطے میں تھے۔

گرفتار شدہ لشکر کے معاونین کے قبضے سے پولیس نے گولہ بارود سمیت ممنوعہ عسکری تنظیم لشکر کے پوسٹرس بھی بر آمد کیے ہیں۔ پولیس کے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.