مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چک کاؤسہ علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن کی شناخت امتیاز احمد پنڑت اور محمد امین ڈار کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں FIR زیرِ نمبر 27/2020 تھانہ ماگام میں درج کیا ہے۔ دونوں افراد کی تحویل سے Spasmoproxyon کی 240 کیپسولس اور Codine Phosphate کی 132 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے علاقہ ہندوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار کیے گئے ہیں جن کے پاس سے 250grms چرس بھی برآمد ہوا ہے۔
ہندوارہ میں گرفتار ہوئے منشیات فروش کی شناخت اعجاز احمد بٹ اور محمد قاسم میر کے طور ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے تھانہ کوالہ گنڑ میں زیرِ نمبر 8/2020 ایف آئی آر درج کیا ہے۔