ETV Bharat / state

Harassment Incident in Budgam بڈگام جنسی ہراسانی معاملے میں ملزم گرفتار - ہراسانی کے معاملے میں ملوث ملزم گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے بڈگام نارکرہ کے ایک رہائشی کو مبینہ طور پر ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 3:44 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ 29 مئی کو ایک نوجوان لڑکی نے اسے جنسی طور ہراساں کرنے سے متعلق شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ 'متاثرہ نے 29 مئی کو سوئیہ بگ پولیس چوکی پر اس معاملہ میں تحریری شکایت درج کی تھی۔
پولیس کے مطابق 'شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ 25 مئی کو وہ کوچنگ کلاسز کے لئے بڈگام جارہی تھیں، اس دوران اس نے سوئیہ بگ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی سے لفٹ لی، گاڑی میں سفر کے دوران ڈرائیور نے اسے جنسی طور ہراساں کیا'۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ لڑکی، گاڑی میں ہی اپنا بیگ اور موبائل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے بڈگام پولیس نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کیں۔

مزید پڑھیں: Budgam Murder Case: سویہ بُگ قتل کیس، ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بر وقت کارروائیوں اور وسائل سے بھر پور تحقیقات کے نتیجے میں فوری طور پر ملزم کی شناخت کرلی گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی شناخت ثاقب احمد ڈار ساکن نارکرہ بڈگام کے بطور کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بڈگام پولیس لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.