ETV Bharat / state

Protest in Pandit Colony: پنڈت کالونی میں مقیم ملازمین کا پھر احتجاج، محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ - کشمیری پنڈتوں کا حکومت سے مطالبہ

ضلع بڈگام کے شیخپورہ میں قائم پنڈت کالونی میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے راہل بٹ کی ہلاکت کے تیس روز مکمل ہونے پر کینڈل مارچ نکالا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انھوں جلد از جلد محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ Protest in Pandit Colony

pm package employees protest in pandit colony
پنڈت کالونی میں مقیم ملازمین کا پھر احتجاج، محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 12, 2022, 10:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخپورہ میں قائم پنڈت کالونی میں آج پھر سے کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ راہل بٹ کی ہلاکت کے تیس روز مکمل ہونے پر کشمیری پنڈتوں نے کینڈل مارچ نکالا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے ان کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ہے۔ Protest in Pandit Colony

پنڈت کالونی میں مقیم ملازمین کا پھر احتجاج، محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کا مطالبہ

رواں ماہ کے ابتدا میں ایل جی انتظامیہ نے کشمیری پنڈتوں کو یقین دلایا تھا کہ چھ جون تک کشمیری پنڈتوں کے لیے کوئی ٹھوس اقدام اٹھایا جائے گا جس کے بعد انھوں نے احتجاج ختم کر دیا تھا، لیکن آج پھر سے کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بارہ جون ہے اور اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سرکار نے ایک مرتبہ پھر سے وعدہ خلافی کی۔ احتجاجیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کینڈل مارچ باہر تک لے جانا چاہتے تھے مگر کالونی کا گیٹ بند کردیا گیا اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ انہیں جموں منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kashmiri Pandits Demand Relocation: کشمیر پنڈتوں کا وادی سے باہر کسی بھی علاقے میں ری لوکیٹ کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.