بڈگام: سرینگر میونسپل کارپوریشن نے بمنہ بڈگام روڈ پر ایک برس قبل ڈرینیج پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے تاہم ایک سال گزر جانے کے بعد بھی پروجیکٹ پر کام پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ یہ سڑک ضلع بڈگام کو سرینگر اور دیگر اضلاع سے جوڑتی ہے۔Bemina Budgam Drainage Project۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام چل رہا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر کام ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے، جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:
لوگوں نے کہا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام ہونے سے علاقے میں تجارت کو کافی نقصان ہوا ہے۔ مقامی آبادی نے انتظامیہ سے اس پروجیکٹ پر کام کی رفتار میں تیزی لانے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو جائے۔