ETV Bharat / state

بڈگام: شکایت کے بعد سڑک سے برف کی صفائی - کئی زخمی ہوئے

ای ٹی بھارت پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے میونسپل کونسل بڈگام نے سڑک سے پھسلن کو ختم کرنے کے لئے نمک کا استعمال کیا۔

snowfall
برف کی صفائی
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 9:55 PM IST

ضلع بڈگام میں گزشتہ رات موسم سرد ہونے کی وجہ سے راستوں پر موجود برف منجمند ہو گئی۔ راستوں پر پھسلن پیدا ہو گئی اور لوگوں کو آمد ورفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملے کی شکایت کی تب انتظامیہ حرکت میں آئی اور راستے سے برف ہٹائی۔

برف کی صفائی

گزشتہ رات وادی کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع بڈگام میں بھی موسم کافی سرد رہا۔ حال ہی میں ہوئی برفباری سے جہاں کئی راستے ابھی بھی بند پڑے ہیں۔ وہیں گزشتہ رات موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے راستوں پر موجود برف منجمد ہوگئی۔ راستوں پر پھسلن پیدا ہو گئی اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بڈگام میں راستے میں پھسلن کی وجہ سے کئی لوگ گر گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ لوگوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے سڑکوں سے ٹھیک طرح سے برف نہیں اٹھائی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔

ای ٹی بھارت نے جب یہ مسئلہ انتظامیہ کے سامنے رکھا تو وہ حرکت میں آئی اور فوری کاروائی کی۔ میونسپل کونسل بڑگام نے سڑک سے پھسلن کو ختم کرنے کے لئے نمک کا استعمال کیا۔ اور وہاں موجود برف کو فوری طور پر اٹھایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر موجود برف کو بھی بہت جلد اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ایسے آلات نہیں ہیں جن کی مدد سے وہ سڑکوں سے پورا برف اٹھا پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سری نگر میں آڈ - ایون فارمولہ نافذ ہوسکتا ہے'

کشمیر میں سڑکوں پر برف جم جانا معمول کی بات ہے۔ ہر سال یہاں برفباری ہوتی ہے مگر انتظامیہ ہمیشہ سے اس دوران لوگوں کو فوری راحت پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ میونسپل کونسل بڈگام نے تو فی الحال یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد سے جلد سڑک سے برف ہٹائیں گے، لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا وہ واقعی اس بات کو پورا کریں گے یا پھر یہ صرف بیان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.