بجلی کٹوتی سے اسکولز و کالجز جانے والے طلبا کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے نیز سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو بھی بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔
مدثر نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں بجلی ایک منٹ ٓاتی ہے اور گھنٹوں گل رہتی ہے، ایک محلے میں پانچ مہینے قبل بجلی کے پول لگائے گئے
مگر پھر ٹھیکدار غائب گئے اور آج تک ان پولز پر تار نہیں چڑھائے گئے۔
محمد اشرف میر نے کہا کہ ہمیں بجلی بیروہ رسیونگ سٹیشن سے ٓاتی ہے جو کھبی بھی اپنے وقت پر بجلی نہیں چھوڑتے ہیں۔ ہم اس گرڑسٹیشن سے بہت دور ہے جس سے ہم تک پہنچھنے والی بجلی کا وؤلٹیج نا کے برابر ہوتا ہے۔
انہوں نے بجلی محکمہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنورکلی پورہ کے رسیونگ سٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔