ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Visits Budgam محبوبہ مفتی نے بڈگام کا دورہ کیا - محمد جبار لون کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہاں حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن وادی کے بی جے پی کے دعوے کے بر عکس ہیں ۔Mehbooba Mufti expressed grief over the death of Mohammad Jabbar Lone

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 7:44 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اورپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج بڈگام میں محمد جبار لون کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بڈگام کے معروف سیاسی شخصیت محمد جبار لون کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔Mehbooba Mufti expressed grief over the death of Mohammad Jabbar Lone

محبوبہ مفتی

اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کے تکالیف کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا ہے۔ بی جے پی کو کشمیری پنڈتوں کے حالات زار سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہاں کے حالات معمول مطابق ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن آئے دن صحافیوں ،سماجی کارکنان سمیت مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے؟اگر حالات معمول کے مطابق ہے تو پھر اتنی سختی اور اتنی پابندیاں کیوں نافذ ہیں؟محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے امتیازی سلوک بلکہ دشمنوں کے جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے، بی جے پی جس پر امن حالات کا دعوی کرتی ہے حالات اس کے بر عکس ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ حریت پسندی یہ کسی ایک شخص کے ارد گر نہیں گھومتی ہے بلکہ یہ ایک جذبہ ہے،تحریک ہے ،اسے دبایانہیں جاسکتا،حکومت کو چاہیے وہ ان لوگوں سے بات چیت کرے،انہیں اعتماد میں لے ،ان کے مطابق اگر حکومت کو یہ لگتا ہے ان کی اس طرح کی کاروائی سے کوئی جذبہ سرد پڑتا ہے تو یہ محض خام خیالی ہے،اس طرح کی کاروائی سے بی جے پی کو کوئی سیاسی فائدہ تو مل سکتا ہے لیکن زمینی صورتحال مختلف رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان ایک خلیج ہے اور اسے ختم کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on Kashmiri Pandits بی جے پی کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، محبوبہ مفتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.