ETV Bharat / state

پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی کا بڈگام کا دورہ

پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دیہی ترقی نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کے کام کاج اور فنڈس کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ عوامی نمائندوں اور مختلف محکمہ جات کے افسران سے ملاقات کی۔

پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رورل ڈیولپمنٹ نے ضلع  بڈگام کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 12:57 PM IST

پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رورل ڈیولپمنٹ نے وادیٔ کشمیر کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ضلع بڈگام کے کئی مقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ کئی وفود سے ملاقات کی۔

انہوں نے کئی پنچایتوں میں جاکر ترقیاتی کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی ایس ای سینٹرس (خدمت سینٹرس) کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکز کی جانب سے دیہی علاقوں کو ملنے والی اسکیموں کے تحت فنڈنگ کے استعمال کے طریقہ کار سے متعلق بھی معلومات حاصل کی۔

پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رورل ڈیولپمنٹ نے ضلع بڈگام کا دورہ کیا

کمیٹی کے چیئرمین ولاس راؤ پرساد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد مرکزی سرکار کی جانب سے دیہی علاقوں کے لئے جاری کردہ اسکیموں اور فنڈس سے متعلق قانونی و دیگر مشکلات کا جائزہ لیکر انہیں مرکزی سرکار تک پہنچانا ہے تاکہ مرکزی معاونت والی اسکیموں کو زمینی سطح پر مقررہ وقت پر لاگو کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کمیٹی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے علاوہ عوامی وفود و سرکاری عہدیداران سے ملاقات کرکے ایک مفصل رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں آئندہ منصوبوں میں دور کی جاسکیں۔

ولاس راؤ نے کہا کہ مرکزی سرکار دیہی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے وعدہ بند ہے۔

مزید پڑھیں؛ یومِ شہداء کے موقع پر سرینگر میں تحدیدات

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں اور فنڈس کو مقررہ وقت تک خرچ کیے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ہی پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی ملک کے طول و عرض میں جاکر معائنہ کرکے مفصل رپورٹ مرکزی سرکار کو پیش کرے گی۔

ولاس راؤ نے کہا کہ انہوں نے ضلع بڈگام میں عوامی نمائندوں سے ملاقات کرکے کئی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وہیں کمیٹی مختلف محکمہ جات کے افسران سے بھی ملاقات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.