ETV Bharat / state

پولیس کا بڈگام میں ایک عسکریت پسند اور چار اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 6:29 PM IST

پولیس بیان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ عسکریت پسندوں کو بڈگام کے مختلف علاقوں میں مدد فراہم کرتے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عسکریت پسندوں کے کمانڈروں کے رابطے میں تھے۔

پولیس کا بڈگام میں ایک عسکریت پسند اور چار اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ
پولیس کا بڈگام میں ایک عسکریت پسند اور چار اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ چاک کرکے ایک عسکریت پسند اور چار عسکری اعانت کاروں کو گرفتار کرے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 43 سی آر پی ایف اور 53 آ ر آر نے ایک مقامی عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ اسکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود سمیت ایک چینی ساخت پستول، ایک میگزین اور پستول کے آٹھ راؤنڈز برآمد کئے ہیں۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت چھون بڈگام کے محمد یونس میر کے طور ہوئی ہے جو لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔

پولیس نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند سے پوچھ تاچھ کے بعد بڈگام پولیس نے کارروائی کی اور عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران پولیس نے عسکریت پسندوں کے چار اعانت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شدہ معاونوں سے پولیس نے گولہ بارود سمیت دو ہینڈ گرینیڈ بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت کلبگ بڈگام کے عمران ظہور گنائی، اومپورہ بڈگام کے عمر فاروق وانی، چھون بڈگام کے فیضان قیوم گنائی اور شاہنواز احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیگاسس کے ذریعہ کشمیری صحافیوں کی بھی مبینہ جاسوسی کی گئی

پولیس بیان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ عسکریت پسندوں کو بڈگام کے مختلف علاقوں میں مدد فراہم کرتے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عسکریت پسندوں کے کمانڈروں کے رابطے میں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.