ETV Bharat / state

Non-local labourer Killed in Budgam بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک غیر مقامی مزدور کی موت - آپسی جھڑپ میں غیر مقامی مزدور ہلاک

بڈگام میں اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے غیر مقامی مزدوروں کی آپسی جھڑپ کے دوران ایک مزدور کی موت واقع ہوئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

non-local-labourer-killed-in-scuffle-in-budgam
بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک غیر مقامی مزدور کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 6:20 PM IST

بڈگام: ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے گوندی پورہ گاؤں میں پیر کے روز اینٹ کے بھٹے میں غیر ریاستی مزدوروں کی آپسی جھڑپ میں ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی ہے۔ متوفی کی شناخت بہار کے شترودھن رام ولد چولہائے رام کے بطور ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بیروہ کے گوندی پورہ علاقہ میں اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے والے ریاست بہار کے دو مزدوروں کے مابین کسی معاملے کو لیکر ہاتھا پائی ہوئی،اس دوران جھگڑے نے شدت اختیار کی جس کے بعد ایک مزدور کی موت واقعہ ہوئی۔ متوفی کی شناخت بہات کے گواس نگر کے رہنے والے شترودھن رام ولد چولہائے رام کی بطور ہوئی۔

جوں ہی یہ واقعہ پیش آیا تو پولیس اسٹیشن بیروہ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ملزم ساجن داس ولد کپل داس ساکن گواس نگر بہار کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن بیروہ میں حراست میں رکھا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے سیکشن 302 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 109/2023 درج کیا اور اس کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Non Local Killed in Awantipora Accident: اونتی پورہ سڑک حادثے میں بجنور کا شہری ہلاک

کشمیر میں گزشتہ برسوں سے ایسے جرائم دیکھنے کو مل رہے ہیں جن کا رونما ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ وادی کشمیر میں پنپ رہے نئے جرائم کے پیچھے کئی وجوہات کار فرما ہیں،جن میں بے قابو غصہ، صبر کی کمی، منشیات، غربت، سماجی اخراج، سوشل میڈیا اور ذہنی امراض وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.