بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعہ کی صبح ناربل علاقے کے نالہ سکھ ناگ پر تعمیر کیا گیا اسٹیل پل ریت سے لدے ایک ڈمپر کے گزرنے سے ٹوٹ گیا۔ پُل کے ٹوٹنے سے ناربل کے کئی علاقوں کا ضلع صدر مقام سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس حادثے میں ڈمپر ڈرائیور معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔Narrow escape for dumper driver as Bridge collapsed in Narbal Budgam
عینی شاہدین نے بتایا کہ پل ڈمپر کا وزن برداشت نہیں کر سکا اور گر گیا اور ڈمپر نالے میں جا گرا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈمپر کا ڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق یہ پل بھاری بھرکم موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت لئے تعمیر نہیں کیا گیا تھا اسی وجہ سے ریت سے لدے ڈمپر کے گزرنے سے ٹوٹ گیا۔ Bridge collapsed in Narbal Budgam
انہوں نے بتایاکہ نالہ سکھ ناگ پرقائم اسٹیل پُل کے ٹوٹ جانے سے گاگر پورہ، یاری گنڈ، گوٹ پورہ، وڈوان، چیرپورہ وغیرہ جیسے دیہات کا ضلع ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، مقامی لوگوں نے حکام سے عوام کی سہولت کے لئے نیا اسٹیل پل جلد سے جلد تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: Temporary Bridge Collapsed: پلوامہ میں عارضی پل ٹوٹنے سے عوام پریشان