وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی دوسری این سی او آر ڈی (NCORD) میٹنگ کانفرنس حال ڈی سی آفس بڈگام میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی سی بڈگام سید فخر الدین حامد نے کی جب کہ ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے اس اجلاس کو طلب کیا تھا۔ میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے منشیات کے استعمال، اس کی وجوہات اور روک تھام پر روشنی ڈالی۔ Narco coordination meet held at conference hall dc office complex budgam
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے ان اقدامات کے بارے میں بتایا جو بڈگام پولیس منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اٹھا رہی ہے۔ جن میں ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں میں تھانہ دیوس کے دوران ان کا ذکر کیا جاتا ہے، اسکولوں اور کالجوں میں اکثر آگاہی ریلیاں نکالنا اور بیداری پروگراموں و سیمیناروں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ Narco Coordination Meet at Budgam
منشیات کی فروخت میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے تاکہ اس بدعت کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ جو لوگ منشیات کا شکار ہو چکے ہیں ان لوگوں کا پہلے علاج کیا جاتا ہے بعد میں ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے تاکہ وہ سماج میں اپنی زندگی نارمل طریقے سے بسر کر سکیں۔
ڈی سی بڈگام نے NCORD کی پچھلی منعقدہ میٹنگ کے افسران سے رائے لی اور ضلع میں منشیات کے استعمال کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل اور منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے نئے طرز اور انوویٹو آڈیاز کے نفاذ پر زور دیا۔
ڈی سی بڈگام نے ایکسائز، ڈرگ کنٹرول اور محکمہ صحت کے افسران کو منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے لیے مزید بریف کیا۔ پوست کی کاشت پر قابو پانے کے بارے میں بات چیت کی گئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ضلع بڈگام کے ان علاقوں کی سائنسی نقشہ سازی کریں جہاں اس طرح کی کاشت کی جارہی ہے۔ ڈی سی بڈگام نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع بڈگام کو منشیات کے استعمال سے پاک ضلع بنانے کے لیے ایجنڈے کے نکات کو عملی طور پر نافذ کریں۔
دیگر افسران کے علاوہ، ضلع بڈگام کے مختلف محکموں کے درج ذیل افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی سی بڈگام ایس ایس پی بڈگام، چیف میڈیکل آفیسر بڈگام، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام، ڈی ایف او ٹی ٹی ڈویژن بڈگام، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بڈگام، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر بڈگام اور دیگر نے اس میں شرکت کی۔ DSWO بڈگام، Dy.SP ہیڈ کوارٹر بڈگام، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بڈگام بھی اس موقع پر موجود تھے۔