ETV Bharat / state

بڈگام : "مائی ٹاون مائی پرائڈ" پروگرام آج سے شروع

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 8:38 PM IST

مقامی باشندے علی محمد نے کہا کہ انہیں جو مسائل پیش آرہے تھے وہ سب حل ہوگئے ہیں، وہ بہت خوش ہیں کیونکہ کام جلدی ہو رہا ہے۔

مائی ٹاون مائی پرائڈ
مائی ٹاون مائی پرائڈ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج "مائی ٹاون مائی پرائڈ" کے تحت دو روزہ پروگرام شروع ہوا۔ اس پروگرام کا مقصد قصبے کے لوگوں کو منسیپل کونسل باڈی اور پنچایت کمیٹی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا اور اور ان کو ایک دوسرے کے نزدیک لانا ہے۔

مائی ٹاون مائی پرائڈ" پروگرام آج سے شروع

پروگرام میں سیکریٹری پنچایت الیکشن شیتل نندا مہمانِ خصوصی رہی. اس دوران تحصیل بڈگام سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شکایات کو براہ راست تمام محکموں کے افسران نے از خود نوٹ کیا اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شیتل نندا نے بتایا 'اس پروگرام کو ہاوزنگ اور اربن ڈیولپمنٹ نے کروایا ہے جس کے اندر میونسپل کمیٹی، میونسپل کونسلر اور میونسپل کارپوریشن کے علاوہ جو بھی باڈی قیام میں آئی ہے ان کا اور لوگوں کو آپس میں ساتھ لانے کا یہ پروگرام ہے۔ ہم بھی بیٹھیں گے اور افسران بھی ہونگے اور سب مل کر لوگوں کی مشکلات کو سنیں گے اور افسران ان کے سوالات کے جوابات دیں گے اور کسی نتیجہ خیز مرحلے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
اننت ناگ میں پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اس موقع ایک مقامی باشندے علی محمد نے کہا 'مجھے جو مسائل پیش آرہے تھے وہ سب حل ہوگئے ہیں، میں بہت خوش ہوں کیونکہ کام جلدی ہو رہا ہے'۔

یہ پروگرام کل بھی قصبوں میں جاری رہے گا اور سارے افسران اسی طرح کل بھی یہاں پر موجود رہیں گے اور لوگوں کی شکایات سنیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.