ETV Bharat / state

گولہ بارود کے ساتھ عسکریت پسند گرفتار - گلزار احمد بٹ

بڈگام پولیس نے البدر کے ایک ایکٹیو عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

militant
عسکریت پسند
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 9:21 PM IST

پولیس نے کہا کہ ایک مخصوص اطلاع پر انہوں نے چرار شریف کے ناگ بل علاقے میں تلاشی کارروائی کی۔ پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران البدر کے عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت بٹپورہ ارونی اننت ناگ کے گلزار احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

ابتدائی جانچ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند پاکستان میں سرگرم البدر عسکری تنظیم کے ہینڈلرس کے رابطے میں تھا۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی کشمیر میں البدر کے عسکریت پسندوں کے بھی رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: ترقیاتی منصوبہ کو حتمی شکل، 781 کروڑ روپے کا فنڈ منظور

پولیس نے عسکریت پسند کے پاس سے ایک چینی پستول، پستول میگزین، پستول کے چودہ راؤنڈس، دو اے کے 47 میگزین، اٹھاون اے کے 47 راؤنڈس اور گچھ ممنوعہ اشیاء بھی بر آمد کی ہے۔ چرار شریف پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.