ETV Bharat / state

Manufacture of Illicit Liquor بڈگام میں غیر قانونی شراب بنانے کا پردہ فاش

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 10:45 PM IST

محکمہ ایکسائز نے بڈگام میں چھاپے مار کارروائی کے دوران غیر قانونی شراب بنانے والے اشیاء کو ضبط کرکے موقع پر ہی ضائع کیا ہے۔

manufacture-of-illicit-liquor-excise-department-conducted-raids-in-budgam
بڈگام میں غیر قانونی شراب بنانے کا پردہ فاش

بڈگام: جموں و کشمیر کے محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مار کارروائی انجام دی۔یہ چھاپہ مار کارروئی ایکسائز کمشنر پنکج کمار شرما کی ہدایت پر کی گئی۔چھاپہ مار کارروائی ڈپٹی ایکسائز کمشنر کشمیر تزائیون مختار کی نگرانی میں نوبگ چاڈورہ علاقے میں انجام دی گئی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے وسطی کشمیر اور تین اضلاع کے رینج انسپکٹرز اور دیگر فیلڈ افسران کے ساتھ علاقے میں غیر قانونی شراب بنانے کی شکایت کے بعد یہ کارروائی انجام دی گئی۔ چھاپہ مار کارروئی کے دوران الگ تھلگ علاقوں سے 150 لیٹر لہن، 2 لیٹر غیر قانونی شراب اور 20 کلو گرام گڑ برآمد کیا گیا۔ چھاپہ کے دوران برآمد کی گئی کھیپ کو فوری طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور مزید ریکوری کے لیے علاقے میں عارضی ڈھانچے کی تلاشی بھی لی گئی۔

مزید پڑھیں: Alcohol Harms Blood Pressure روزانہ شراب پینے والے ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہو سکتے ہیں، تحقیق

دریں اثناہ، محکمہ ایکسائز کے حکام نے کانداروں اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو خبردار کیا کہ وہ لہن کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے گڑ کی خریداری سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.