ETV Bharat / state

بڈگام میں 'آدم خور تیندوے' کو ڈی سی آفس کے پاس دیکھا گیا - اومپورہ کے روبرو نرسری

کل ایک تینوا ڈی سی بڈگام کے رہائشی علاقے میں دیکھا گیا جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی اور ہاؤسنگ کالونی اومپورہ کے روبرو نرسری کی طرح ڈی سی آفس بڈگام کے روبرو نرسری کی بھی شاخ تراشی عمل میں لائی گئی۔

بڈگام میں 'آدم خور تیندوے' کو ڈی سی آفس کے پاس دیکھا گیا

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 3:08 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں گزشتہ دنوں سے تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ کل ایک تیندوا ڈی سی آفس بڈگام کے رہائشی علاقے میں دیکھا گیا جسکے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی اور ہاؤسنگ کالونی اومپورہ کے روبرو نرسری کی طرح ڈی سی آفس بڈگام کے روبرو نرسری کی بھی شاخ تراشی عمل میں لائی گئی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وہیں تیندوا ہو سکتا ہے جس نے گزشتہ دنوں ایک چار سالہ بچی کو اپنا شکار بنایا تھا۔

بڈگام میں 'آدم خور تیندوے' کو ڈی سی آفس کے پاس دیکھا گیا

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس نرسری کی بھی دیکھ ریکھ کی جائے لیکن انکی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ لیکن کل جب انتظامیہ کے گھر تک یہ تینوا پہنچا تو انتظامیہ کی نیند ٹوٹ گئی اور بڑے پیمانے پر نرسری میں درختوں کی شاخ تراشی عمل میں لائی گئی۔

اس کارروائی میں مقامی لوگ بھی انتظامیہ کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور درختوں کی شاخ تراشی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں گزشتہ دنوں ایک تیندوے نے چار سالہ معصوم پچی کو اپنا شکار بنایا۔ تب سے لیکر آج تک لگاتار تیندووں کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اب دونوں نرسریوں کی صفائی کی جا رہی ہے اور یہی امید کی جا سکتی ہے کہ اسکے بعد ان تیندووں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.