ETV Bharat / state

Husband Killed Wife بڈگام میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 10:01 PM IST

بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ علاقہ میں گزشتہ روز ایک غیر مقامی خاتون کی لاش پراسرار حالت میں اپنے شوہر کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ متوفی کے شوہر نے پولیس کے سامنے تفتیش کے دوران اپنی بیوی کا قتل کا اعتراف کیا ہے۔Husband Killed Wife In Budgam

Man Arrested For Murdering Wife in Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ علاقے میں جمعہ کو ایک غیر مقامی خاتون کی لاش ان کے گھر سے پراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی شادی بیس روز قبل ہوئی تھی۔Non Local Women dies In Budgam

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 2 دسمبر 2022 کو پولیس اسٹیشن بڈگام کو اطلاع موصول ہوئی کہ 36 سالہ مسلمہ زوجہ غلام محمد بٹ ساکن نصر اللہ پورہ بڈگام گھر میں مردہ پائی گئی اور لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔

اُن کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں تعینات ڈاکٹروں اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔متوفی خاتون کے شوہر غلام محمد بٹ کو حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔

موصوف ترجمان کے مطابق مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی اس کی تصدیق ہوئی۔بتادیں کہ مقتولہ کولکتہ کی ساکن ہے اور 20ر وز قبل ہی اُس نے ملزم کے ساتھ شادی رچائی تھی۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 393 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

مزید پڑھیں: Non Local Woman Dies بڈگام میں غیر مقامی خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.