ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested سوپور میں عسکریت پسند معاون گرفتار

سکیورٹی فورسز نے سوپور علاقہ میں جمعرات کے روز لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاون کی شناخت عمر بشیر بٹ ساکن منز سیر کے طور پر ہوئی ہے۔

LeT militant associate arrested in Sopore: Police
سوپور میں عسکریت پسند معاون گرفتار
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 10:28 PM IST

بارہمولہ:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سوپور کے ریلوے اسٹیشن سے ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔گرفتار معاون سے اسلحہ و گولہ باروڈ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق ایک مخصوص اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی سوپور پولیس فوجی کی 52 آر آر اور سی آر پی ایف کی 177 بٹالین نے مشترکہ طور پر ریلوے اسٹیشن پیٹھ سیر کے قریب ایک محاصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکنے کا اشادہ دیا گیا تاہم سکیورٹی فروسز کے دیکھتے ہی اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا ہے۔تلاشی کارروائی کے دروان گرفتار شخص کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، پستول، پستول میگزین، 15 پستول کے لائیو راؤنڈز اور ایک موبائل فون اور ایک سم کارڈ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عمر بشیر بھٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن منز سیر کے طور پر کی گئی ہے ،جس کا تعلق کالعدم عسکریت ہسند تنظیم ایل ای ٹی سے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Infiltration In JK سرحدوں پر مزید چوکیاں قائم کی جارہی ہیں، پولیس سربراہ

دریں اثناہ، جموں و کشمیر پولیس دلباغ سنگھ نے آج جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ 56 ایسے غیر ملکی عسکریت پسند جو یہاں دراندازی کے ذریعے آئے ہوئے تھے ان کا لگ بھگ صفایا کیا گیا تاہم ابھی بھی کچھ بچے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک عسکریت پسندوں کو تربیت دے کر اس طرف دھکیلنے کی لگاتار کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک کو جموں وکشمیر کا امن راس ہی نہیں آرہا ہے اور وہ یہاں پر ملی ٹینٹوں کو دھکیل کر حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششو ں میں لگا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.